ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
18 اگست 2016 (12:32)
0

وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے۔وزیراعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہاہے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری اور نجی شعبے کے تعاون سے لینڈ بینکنگ کی پالیسی شامل ہے۔
اجلاس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔