عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر ہنگامی ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث یہ تعداد دس پچاس گناہ تک بڑھ سکتی ہے۔

زرد بخار کا وبائی مرض جلد پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے:سیودی چلڈرن
17 اگست 2016 (11:58)
0

فلاحی تنظیم سیودی چلڈرن نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں زرد بخار کا وبائی مرض جلد پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ زرد بخار سے پانچ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کانگو اور انگولہ میں متاثرہ ہزاروں مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر ہنگامی ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث یہ تعداد دس پچاس گناہ تک بڑھ سکتی ہے۔صحت کی عالمی تنظیم نے افریقہ میں اس ہفتے اسّی لاکھ افراد کو حفاظتی ویکسین کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر ہنگامی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔