ڈ ی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگردوں کے9 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیاہے۔

خیبر ایجنسی میں 14 دہشتگرد ہلاک،11زخمی
17 اگست 2016 (09:44)
0

خیبر ایجنسی کے گائوں راجگال میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ایک ٹویٹ پیغام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگردوں کے نو ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ موثر کارروائی سے دہشتگردوں کی سرحد پر نقل وحرکت میں کمی آئے گی۔