امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون اور بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں:امریکہ
17 اگست 2016 (09:33)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر نے واشنگٹن ڈی سی میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔مارک ٹونر نے کہا کہ یہ دونوں ممالک خطے اور امریکہ کے لئے بہتر ہے۔
انہوں نے وسیع تر تعاون اور بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی کوشش کی حوصلہ افزائی کریں گے۔