افغانستان پاکستان کیلئے امریکہ کی قائم مقام نمائندہ خصوصی کی وزیر خزانہ سے ملاقات۔

پاکستان امریکہ کیساتھ تجارتی معاشی تعلقات کے فروغ کا خواہاں
17 اپریل 2017 (22:26)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت معیشت میں تعلقات کو مزیدفروغ دینا چاہتا ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کی قائم مقام خصوصی نمائندہ لوریل ملر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور حکومت اچھی ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے۔