حکومت اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے،جھگڑا
17 اپریل 2017 (22:23)
0

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام اور قبائلی لوگ کشمیری عوام کی حق خود ارادی اور آزادی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وہ پشاور میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو کررہے تھے۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے آزادی کشمیر کی جدوجہد میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔