صدرآزاد کشمیر اور گورنر خیبر پختونخوا کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بیرو ن ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اس کے حقیقی پس منظر میں پیش کریں:مسعود
17 اپریل 2017 (20:57)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اس کے حقیقی پس منظر میں پیش کریں۔
وہ پیر کو اسلام آباد میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن چوہدری امجد بشیر اور جموں وکشمیر رائیٹ ٹو سیلف ڈیٹرمی نیشن موومنٹ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے گفتگو کررہے تھے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور ریاستی دہشتگردی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں جو اپنے پیدائشی حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

دریں اٖثنا سردار مسعود خان نے پشاور میں گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔