گورنر نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاسی، سماجی ، ثقافتی اور ادبی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

علماء معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں،محمد زبیر
17 اپریل 2017 (20:19)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے علماء سے کہا ہے کہ معاشرے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، برداشت اور بھائی چارے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
پیر کے روزکراچی میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاسی، سماجی ، ثقافتی اور ادبی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
انہوں نے علماء سے کہا کہ وہ تمام مسالک کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا درس دیں۔
انہوں نے تمام مسالک کے علماء سے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں چھپے ان عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو نفرتوں کا پرچار کرتے ہیں۔
شیعہ علماء کونسل سندھ نے گورنر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔