وفاقی وزیر نے ایوان بالا کو بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چھٹی مشترکہ رابطہ کمیٹی نے9 اقتصادی زونز کی منظوری دی ہے۔

 رواں سال صنعتی ترقی کی رفتار بڑھ کر 6.8 فیصد ہوگئی ،مرتضیٰ جتوئی
17 اپریل 2017 (20:15)
0

صنعتوں اور پیداوار کے وزیرغلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعتی ترقی میں اضافے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات سینیٹ میں عائشہ رضا خان اور دیگر کی طرف سے پیش کی گئی ایک تحریک پر آج بحث سمیٹتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے صنعتی ترقی میں اضافہ اس سال چار اعشاریہ آٹھ سے بڑھ کر چھ اعشاریہ آٹھ تک پہنچ گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چھٹی مشترکہ رابطہ کمیٹی نے نو اقتصادی زونز کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان صنعتی زونز میں سے ایک ایک چاروں صوبائی دارالحکومتوں ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور فاٹا میں قائم کئے جائیں گے جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں قائم کئے جانے والے دو زونز وفاقی اقتصادی زونز ہوں گے۔