وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2030 تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 بہترین معیشتوں میں ہوگا۔

 اگلے سال مئی تک10 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائیگی،احسن
17 اپریل 2017 (19:29)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے یقین ظاہر کیا ہے کہ دو ہزار تیس تک پاکستان کا شمار دنیا کی بیس بہترین معیشتوں میں ہوگا۔
انہوں نے پیر کے روزاسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کی کمی پر واضح طور پر قابو پالیا گیا ہے اور آئندہ سال مئی تک دس ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ دو سے ساڑھے پانچ فیصد تک متوقع ہے اور گزشتہ دس سال میں پہلی مرتبہ ترقی کی شرح پانچ فیصد کی سطح پر پہنچے گی۔