اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے یمن میں نمائندے نے صنعاء میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں

file photo

امریکہ کا یمن میں بچوں کو درپیش مصائب پر تشویش کا اظہار
17 اپریل 2017 (19:22)
0

امریکہ نے یمن میں بچوں کو درپیش مصائب پر تشویش کا اظہار کیا ہے جنہیں بطور فوجی بھرتی کئے جانے کا خطرہ درپیش ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے یمن میں نمائندے Mertixell Relano نے صنعاء میں ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے45 ہزار بچے اس سال اپنی تعلیم کی تکمیل سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو بچے زیر تعلیم نہیں ہیں ان کو فوج میں بھرتی کئے جانے کا خدشہ ہے۔


comments powered by Disqus