file photo

 سید علی گیلانی کی پلوامہ میں نوجوانوں پر غیر انسانی تشدد ،ناروا سلوک پر شدید مذمت
17 اپریل 2017 (18:00)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے میں ناکامی پر انسانی حقوق کی تنظیموں پر تنقید کی ہے۔

حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے پلوامہ میں نوجوانوں پر غیر انسانی تشدد اور طالب علموں کے ساتھ ان کے ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی۔
انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ صورتحال سے آگاہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام میں ان تنظیموں کی عدم توجہی پر بے چینی اور شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔


comments powered by Disqus