ممنون حسین نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم خصوصاً سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کے بغیر دنیا میں ترقی نہیں کرسکتی۔

17 اپریل 2017 (17:18)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور دانشوروں کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جوابی بیانیہ تیار کرنے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بارہویں اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
صدر نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم خصوصاً سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت کے بغیر دنیا میں ترقی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے طلباء کی تخلیقی اور دانشورانہ صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں تحقیقی کاموں کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔
اس سے پہلے یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے یونیورسٹی کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔


comments powered by Disqus