ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن رضا نے پیر کے روز سکردو براڈ کاسٹنگ ہائوس کا دورہ کیا

file photo

ریڈیو پاکستان دوردراز علاقوں میں معلومات کی فراہمی میں اہم کردارادا کررہا ہے:صبا محسن
17 اپریل 2017 (17:11)
0

ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن رضا نے پیر کے روز سکردو براڈ کاسٹنگ ہائوس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر عملے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک بھر خصوصاً دوردراز علاقوں میں معلومات کی فراہمی میں اہم کردارادا کررہا ہے۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد سے بھی ملاقات کی اور یونٹ میں ٹراسمیٹر کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے سپیکر کو بتایا کہ تمام پرانے ٹرانسمیٹرز کو نئے اور جدید ٹرانسمیٹرز سے تبدیل کیا جارہا ہے۔


comments powered by Disqus