file photo

او آئی سی، 17 رکن ممالک کا امن ، تنازعات کے حل کیلئے رابطہ گروپ میں شمولیت پر اتفاق
17 اپریل 2017 (17:06)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے تمام جغرافیائی خطوں کی نمائندگی کرنے والے17رکن ممالک نے امن اور تنازعات کے حل کیلئے رابطہ گروپ میں شمولیت پر اتفاق کیا ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ رابطہ گروپ رکن ممالک کے درمیان اندرونی تنازعات کے حل میں اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔
او آئی سی رابطہ گروپ متعلقہ رکن ممالک کی منظوری سے امت مسلمہ میں تنازعات کے ریاستی اور بین الریاستی حل کیلئے کام کرے گا اور شدت پسندی ، انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور دہشتگردی جیسے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے گا۔


comments powered by Disqus