file photo

شمالی کوریاکی جانب سے مزید ایٹمی تجربات برداشت نہیں کریں گے: امریکہ، جنوبی کوریا
17 اپریل 2017 (16:40)
0

امریکی نائب صدر مائیک پنس نےپیر کے روزشمالی کوریا کو خبردار کیا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا مزید میزائل یا ایٹمی تجربات برداشت نہیں کریں گے۔
مائیک پنس اورجنوبی کوریا کے قائمقام صدر Hwang kyo ahnنے کہا کہ وہ Thaad میزائل دفاعی نظام کی جلد تنصیب کے ذریعے شمالی کوریا کے خلاف اپنا دفاع مضبوط بنائیں گے۔