ہڑتال کی قیادت فلسطینی رہنما مروان برغوتی کررہے ہیں جنہیں اسرائیل نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کی اپنی حالت زار کے خلاف بڑے پیمانے پر بھوک ہڑتال
17 اپریل 2017 (16:16)
0

اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں نے اپنی حالت زار کے خلاف بڑے پیمانے پر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ ہڑتال کی قیادت فلسطینی رہنما مروان برغوتی کررہے ہیں جنہیں اسرائیل نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
فلسطینی ان قیدیوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں جنہیں نام نہاد انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتارکیاگیا ، اس قانون کے تحت مشتبہ افراد کو بغیر کسی چارج کے چھ ماہ کیلئے قید رکھا جاسکتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں سات ہزار فلسطینی قید ہیں۔