وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور اگلے عام انتخابات میں پارٹی کو وہاں نمایاں کامیابی ملے گی۔

17 اپریل 2017 (15:56)
0

خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس میں امیر مقام کو پارٹی کا صوبائی صدر اورمرتضی جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا ہے۔اجلاس وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوا۔

اس موقع پر پارٹی کے صدر نوازشریف اوردوسرے رہنمائوں نے پارٹی کے سابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ اور سابق سیکرٹری جنرل رحمت سلام خٹک کو ان کی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔
نوازشریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی صوبائی قیادت پارٹی کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اورخیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور اگلے عام انتخابات میں پارٹی کو وہاں نمایاں کامیابی ملے گی۔
اس موقع پر نئے صوبائی صدر اورجنرل سیکرٹری نے یقین دلایا کہ اگلے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت بنانے اور صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
راجہ ظفر الحق، اقبال ظفر جھگڑا، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام ، مرتضی جاوید عباسی، سردار مہتاب احمد خان، ڈاکٹر آصف کرمانی، سرانجام خان اوردوسرے رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی۔


comments powered by Disqus