ترقیاتی منصوبے انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصی اقتصادی زونز، بجلی گھر، تیل صاف کرنے کے کارخانے، بنیادی ڈھانچے اور ای کامرس کے شعبوں سے متعلق ہیں۔

17 اپریل 2017 (15:53)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے چین کی کمپنیوں کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل کیلئے مفاہمت کی گیارہ یادداشتوں پر دستخط کئے۔
دستخطوں کی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔
ترقیاتی منصوبے انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصی اقتصادی زونز، بجلی گھر، تیل صاف کرنے کے کارخانے، بنیادی ڈھانچے اور ای کامرس کے شعبوں سے متعلق ہیں۔خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک،سینیٹر،صوبائی وزراء اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔