امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان اورخطے میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرے گا۔

میک ماسٹر کاپاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کیلئے ملکر کام کرنے بارے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اعادہ
17 اپریل 2017 (15:24)
0

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے باتیں کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ افغانستان اورخطے میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرے گا۔ میک ماسٹر نے انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیو ں کا اعتراف کیا۔
سرتاج عزیز نے کہا پاکستا ن اور امریکہ عشروں سے قریبی دوست ہیں اورخطے میں وسیع تر امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مضبوط شراکت داری جاری ہے۔
مشیر خارجہ نے موثر سرحدی انتظام کی اہمیت کواجاگر کیا کیونکہ یہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کیلئے ناگزیر تھا۔


comments powered by Disqus