بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے ملک سے باہر ملک دشمن عناصر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

حکومت نے بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کررکھا ہے:ثناء اللہ زہری
17 اپریل 2017 (13:04)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا وزیراعظم نوازشریف، ان کی صوبائی حکومت اور پاک فوج نے بلوچستان میں امن کی بحالی اورصوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔
انجیرہ میں اپنے خاندان کے شہید ارکان کی چوتھی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ بھارت کو بلوچ قوم کو ورغلا نے نہیں دیں گے۔
ملک سے باہر ملک دشمن عناصر کا حوالہ دیتے ہوئے ثناء اللہ زہری نے کہاکہ بلوچستان ان کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وہ حکومت کی عملداری قبول کریں اور سیاسی دھارے میں شامل ہوں۔