محمد زبیر نے بشپ آف کراچی صدیق ڈینئل کو یقین دلایا کہ مسیحی برادری کو در پیش تمام مسائل حل کئے جائیںگے۔

ملک میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے: گورنر سندھ
17 اپریل 2017 (12:59)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشپ آف کراچی صدیق ڈینئل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج گورنر ہائوس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔
محمد زبیر نے کہاکہ مسیحی برادری صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ مسیحی برادری کو در پیش تمام مسائل حل کئے جائیںگے۔


comments powered by Disqus