مختار وازا کا اقوام متحدہ سے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ
17 اپریل 2017 (12:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازا نے بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ کی اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹربیونل سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع اسلام آباد کی تحصیل سالار میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین نے بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے۔
اُدھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے میں ناکامی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سری نگر میںایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاکہ کشمیر کے عوام کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے اور وہ بھارتی فوج اہلکاروں کے ہاتھوں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔