امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا امریکہ پرامن طریقوں اورمذاکرات کے ذریعے جزیرہ نما کوریا کی سلامتی چاہتا ہے تاہم اب بھی تمام آپشنز کھلے ہیں۔

شمالی کوریا کے ساتھ تذویراتی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے:امریکہ
17 اپریل 2017 (12:34)
0

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا شمالی کوریا کے ساتھ تذویراتی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مائیک پنس نے جنوبی کوریا میں اس غیر فوجی علاقے کے دورے کے دوران کیا جو جنوبی اورشمالی کوریا کو تقسیم کرتا ہے ۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق امریکہ اورجنوبی کوریا مشترکہ فضائی مشقیں شروع کررہے ہیں۔

صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے مائیک پنس نے کہا امریکہ پرامن طریقوں اورمذاکرات کے ذریعے جزیرہ نما کوریا کی سلامتی چاہتا ہے تاہم اب بھی تمام آپشنز کھلے ہیں۔


comments powered by Disqus