File photo

شمالی کوریا اپناایٹمی اورمیزائل تیاری کاپروگرام روک دے: شنزوایبے
17 اپریل 2017 (09:42)
0

جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے شمالی کوریا پر زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے اپناایٹمی اورمیزائل تیاری کاپروگرام روک دے۔

جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ روس کے صدر ولادی میرپوٹن کے ساتھ اس ماہ کے آخرمیں ہونیوالی ملاقات میں شمالی کوریا کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اُدھرامریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے شمالی کوریا کی سرحد سے قریب جنوبی کوریا کے ایک فوجی اڈے کادورہ کیا۔
یہ پیشرفت شمالی کوریا کے ناکام میزائل تجربے کے بعد ہوئی۔