File photo

پاکستان کی ریفرنڈم میں کامیابی پر ترکی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
17 اپریل 2017 (09:34)
0

پاکستان نے آئینی ترمیم کیلئے ریفرنڈم میں کامیابی پر ترکی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

ترک رہنمائوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ آئینی ترمیم کیلئے ریفرنڈم میں ''ہاں'' کاووٹ مضبوط ترکی کیلئے ترک عوام کی خواہشات کامظہر ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے تاریخی تعلقات کے ذریعے مفید تعاون اور تبادلوں کی خواہش کااعادہ کیا۔


comments powered by Disqus