عسیری نے کہاکہ اتحادی فوج زیادہ تحمل کے ساتھ پیش قدمی کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ اس سے حوثی باغی دبائو کاشکار ہوں گے۔

File photo

یمن میں عرب اتحادکی ترجیح عام شہریوں کاتحفظ ہے:عسیری
17 اپریل 2017 (09:07)
0

سعودی عرب کی زیرکمان اتحاد کے ترجمان جنرل احمدعسیری نے کہاہے کہ یمن میں عرب اتحادکی ترجیح عام شہریوں کاتحفظ ہے۔

العربیہ نیوز سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ملک میں بھرپورفضائی اورزمینی کارروائی کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جن سے ہم ہرقیمت پربچناچاہتے ہیں۔
عسیری نے کہاکہ اتحادی فوج زیادہ تحمل کے ساتھ پیش قدمی کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ اس سے حوثی باغی دبائو کاشکار ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اتحاد کے بنیادی مقاصد میں یمن کاتحفظ ،اس کے شہریوں کیلئے خطرے میں کمی اور سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت کرناشامل ہے۔
جنرل احمدعسیری نے کہاکہ اس وقت ملک کی قانونی حکومت یمن کے پچاسی فیصد علاقے کو کنٹرول کررہی ہے۔