File photo

امریکہ کا مختلف مسائل پرافغانستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کا اظہار
17 اپریل 2017 (09:00)
0

امریکہ نے مختلف مسائل پرافغانستان کی حمایت اور تعاون کاعزم ظاہر کیاہے۔

یہ یقین دہانی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ ریمنڈمک ماسٹر اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان کابل میں ایک ملاقات میں کرائی گئی۔
مک ماسٹر نے کہاکہ امریکہ کی نئی انتظامیہ افغانستان میں طالبان اور دولت اسلامیہ گروپ کے بارے میں سفارتی عسکری اور اقتصادی ردعمل کاجائزہ لے رہی ہے۔
صدراشرف غنی نے اس موقع پر کہاکہ خطے اوردنیا کی سلامتی کیلئے دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اگر ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو یہ کئی نسلوں کو متاثر کرے گا۔