File photo

شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے کشیدگی میں اضافہ ہورہاہے:مک ماسٹر
17 اپریل 2017 (08:55)
0

امریکہ نے کہاہے کہ وہ شمالی کوریا کے بارے میں اپنے اتحادیوں اور چین کے ساتھ مختلف امکانات پر کام کررہے ہیں۔

ایک انٹرویو میںامریکہ کے سلامتی کے اعلیٰ مشیرہربرٹ ریمنڈ مک ماسٹر نے کہاکہ شمالی کوریا کے ایٹمی اورمیزائل پروگرام کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ ہورہاہے۔
مک ماسٹر نے کہاکہ چین کے ساتھ اس بات پراتفاق ہے کہ اس قسم کی صورتحال جاری نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ فی الحال فوجی کارروائی کے بارے میں غورنہیں کررہے ہیں۔
یہ بیانات شمالی کوریا کے ناکام میزائل تجربے کے بعد سامنے آئے ہیں۔


comments powered by Disqus