جاں بحق ہونیوالے کارکن کے بیٹے کو محکمہ تعلیم میں ملازمت بھی دے دی گئی۔

وزیرخزانہ نے جاں بحق ہونیوالے مردم شماری کے کارکن عبدالقادر کے بیٹے کو10 لاکھ امداد کا چیک دیا
17 اپریل 2017 (07:53)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ضلع مانسہرہ کے گائوں نین بان میں ایک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے مردم شماری کے کارکن عبدالقادر کے بیٹے الطاف کو دس لاکھ کی مالی امداد کا چیک دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے عبدالقادر کے انتقال پر اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر سوگوارخاندان سے تعزیت کی اور ہمدردی کااظہارکیا۔
جاں بحق ہونیوالے کارکن کے بیٹے کو محکمہ تعلیم میں ملازمت بھی دے دی گئی ہے۔


comments powered by Disqus