رجب طیب اردوان نے کہاکہ اڑھائی کروڑ افراد نے ہا ں میں ووٹ دیا جس سے تیرہ لاکھ ووٹوں کے واضح فرق سے کامیابی حاصل ہوئی۔

ترک صدرکا ریفرنڈم میں کامیابی کااعلان
17 اپریل 2017 (07:48)
0

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے آئینی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونیوالے ریفرنڈم میں کامیابی کااعلان کیا ہے۔

ریفرنڈم کے بعد استنبول میںHuber پیلس میں خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہاکہ اس کامیابی کے ساتھ ترکی نے اپنے انتظامی امور میں دوسوسالہ پراناتنازعہ حل کرلیا ہے۔
ترکی کے صدر نے کہاکہ اڑھائی کروڑ افراد نے ہا ں میں ووٹ دیا جس سے تیرہ لاکھ ووٹوں کے واضح فرق سے کامیابی حاصل ہوئی۔
ادھرصدر کے ہزاروں حامیوں نے پرچم لہراتے ہوئے استنبول اورانقرہ میں ریلیاں نکالیں۔
آئینی تبدیلیوں کے تحت صدر کابینہ اور نائب صدور کاتقرر اورپارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سرکاری افسران کے انتخاب اور انہیں برطرف کرنے کامجاز ہوگا۔