روسی طیاروں کے درجنوں فضائی حملوں کے بعد زمینی حملے میں قصبے سے زیادہ تر باغی پسپا ہوگئے۔

File photo

شام:فوج نے حماہ کے قریب اہم قصبے کاقبضہ دوبارہ حاصل کرلیا
17 اپریل 2017 (07:42)
0

شام کی فوج نے حماہ شہر کے قریب اہم قصبےSoran کاقبضہ دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ روسی طیاروں کے درجنوں فضائی حملوں کے بعد زمینی حملے میں قصبے سے زیادہ تر باغی پسپا ہوگئے۔

Latamneh اورKafr Zeita سمیت علاقے کے دوسرے قصبوں پر بھی فضائی حملے کئے گئے۔
مضبوط ٹھکانہSoran فوج کے Hama شہر میں داخلے کاشمالی راستہ ہے۔
باغیوں نے جواب میں قریبی فوجی ایئرپورٹ پرچالیس راکٹ داغے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھرآبادی کی منتقلی کے سلسلے میں چارعلاقوں سے شام کے تین ہزارسے زائد شہریوں کا انخلاء ملتوی کردیاگیاہے۔
منتقلی کے معاہدے میں حکومت نواز دیہاتFoaa اورKafarya اورباغیوں کے زیرقبضہ قصبےMadaya اورZabadani شامل ہیں۔
یہ فیصلہ دولت اسلامیہ گروپ کی جانب سے حکومت کے زیر قبضہ شہر Deirel-Zour کے مختلف حصوں پرگولہ باری کے بعد کیاگیا جس میں علاقے کادورہ کرنے والے روسی صحافیوں کے وفد کے دوارکان زخمی ہوگئے۔


comments powered by Disqus