File photo

پاکستان کا امریکہ پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردارادا کرنے پر زور
17 اپریل 2017 (07:33)
0

پاکستان نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپناکردارادا کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے نیویارک میں واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک کی عالمی امور کونسل کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں پائیدارامن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے خطے میں امن اورسلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان کشمیر اور دوسرے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پرزوردیا۔