پولیو ٹیمو ں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

File photo

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری
17 اپریل 2017 (06:46)
0

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ٹیمیں ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر جارہی ہیں۔

پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق تمام بچوں کو قطرے پلانے کیلئے موبائل ٹیموں سمیت خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ہر بچے کو قطرے پلانے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ریلوے سٹیشنوں، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔