وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواست گزار اپنے فارم اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک بنکوں میں جمع کراسکتے ہیں ، قرعہ اندازی اٹھائیس اپریل کو ہوگی۔

File photo

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
17 اپریل 2017 (06:41)
0

سرکاری سکیم کے تحت بنک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع کررہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواست گزار اپنے فارم اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک بنکوں میں جمع کراسکتے ہیں ، قرعہ اندازی اٹھائیس اپریل کو ہوگی۔درخواستیں حبیب بنک لمیٹڈ، یونائٹیڈ بنک لمیٹڈ، نیشنل بنک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بنک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ، بنک آف پنجاب، بنک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اور ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا اور ان کیلئے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائیٹس پر بھی دستیاب ہوں گے۔
www.hajjinfo.orgاور www.mora.gov.pk


comments powered by Disqus