گورنر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

کھیلوں سے فاٹا میں دیر پا امن کو فروغ دیاجا سکتا ہے:جھگڑا
17 اپریل 2016 (22:33)
0

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے وفاق کے وزیر انتظام قبائلی علاقوں میں دیرپا امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
وہ عالمی یوم کھیل کے موقع پر پشاور میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان والی بال میچ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔
گورنر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کررہی ہے اور اس حوالے سے فاٹا میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔