وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسل کے80 فیصد فنڈز آزاد کشمیر کی حکومت کے ذریعے خرچ کئے جاتے ہیں۔

کشمیر کونسل کے فنڈز آزاد کشمیر پر خرچ کئے جا رہے ہیں:برجیس
17 اپریل 2016 (20:10)
0

امور کشمیر کے وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے فنڈز قانون کے مطابق آزاد کشمیر پر خرچ کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت مسلم لیگ نون پر کونسل کے فنڈز کے غلط استعمال کا جھوٹا الزام لگا کر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گمراہ کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسل کے اسی فیصد فنڈز آزاد کشمیر کی حکومت کے ذریعے خرچ کئے جاتے ہیں اور اقتدار پیپلزپارٹی کے پاس ہے جبکہ باقی بیس فیصد فنڈز کشمیر کونسل کے ذریعے ترقیاتی سکیموں اور ملازمین کی تنخواہوں پر صرف کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کامیاب ہوگی اور منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔