رواں سال ایک لاکھ43ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

حج درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی
17 اپریل 2016 (20:05)
0

نامزد بینکوں کی شاخیں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سے شروع کریں گی۔
مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب عازمین کی قرعہ اندازی اس ماہ کی 29 تاریخ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی وصولی کا عمل اس ماہ کی چھبیس تاریخ تک جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ ساٹھ فیصد عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت اور چالیس فیصد حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے۔