حملے میں 28افراد زخمی بھی ہوئے۔

شام:حملے میں 11شہری ہلاک
17 اپریل 2016 (19:34)
0

شام کے علاقے حلب میں ایک حملے میں گیارہ شہری ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔
نامہ نگاروں کے مطابق حلب کے مشرقی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر فوج کے فضائی حملے میں چھ شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حکومت مخالف اتحادیوں کی جانب سے حکومت کے زیر کنٹرول مغربی اضلاع پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔