وفاقی وزیرنے کہا کہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے کے ترقیاتی کام کا آغاز جلد ہوگا ۔

اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:آصف
17 اپریل 2016 (19:25)
0

پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے سیالکوٹ کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے انقلابی تبدیلی آئے گی اور پاکستان سمیت پورے خطے میں معاشی استحکام اور خوشحالی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر مواصلات کے نظام کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ لاہور موٹر وے کے ترقیاتی کام کا آغاز جلد ہوگا جس سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ کم ہوگا اور علاقے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔