چودھری عبدالمجید نے مہذب اقوام سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکیں۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کیخلاف جنگ مسلط کررکھی ہے:وزیراعظم
17 اپریل 2016 (19:22)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے مہذب اقوام سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکیں۔
اتوار کے روزکشمیر ہائوس اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف جنگ مسلط کررکھی ہے۔
چوہدری عبدالمجید نے ضلع کپواڑہ میں حالیہ قتل عام کی شدید مذمت کی ۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کو ان کی جدوجہد آزاد ی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ادھر کشمیری رہنمائوں نے عالمی سطح پر اپنے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت پر اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔