17 اپریل 2016 (19:18)
0

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں کسی پاکستانی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ ٹوکیو میں سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور اب تک کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں مقیم ستر پاکستانیوں میں سے انیس کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔