حفیظ الرحمن نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ہونیوالے حادثات میں18 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

حکومت بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے:وزیراعلیٰ
17 اپریل 2016 (19:15)
0

گلگت بلتستان کی حکومت بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے اتوار کو تیسرے پہر گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں کرنے پر وفاق، پنجاب اوربلوچستان کی حکومتوں ، فوج ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ، این ڈی ایم اے اور گلگت بلتستان کے ہنگامی امدادی ادارے کا شکریہ ادا کیا۔