وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران وہ صدر ممنو ن حسین سے ملاقات کریں گی۔

ماریشس کی صدر اسلام آباد پہنچ گئیں
17 اپریل 2016 (17:46)
0

ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فرودس ایک وفد کے ہمراہ اتوار کو کراچی سے اسلام آباد پہنچیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمان نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران وہ صدر ممنو ن حسین سے ملاقات کریں گی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر ممنون حسین ڈاکٹر بی بی امینہ فردوسGurib Fakim اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال ، صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ماریشس کی صدر سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان اور ماریشس کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ملکوں کا نکتہ نظر یکساں ہے۔
دورے کے دوران فریقین مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پرمبنی موجودہ دو طرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے امکانات تلاش کریں گے۔