مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سلطان علی خان، وزیر اخلاق حسین، ارمان شاہ اور اشرف سدا کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کونسل کی چھ نشستوں کیلئے پولنگ پیر کو ہوگی
17 اپریل 2016 (17:43)
0

گلگت بلتستان کونسل کی چھ نشستوں کے لئے پولنگ کل گلگت میں ہوگی۔
پولنگ اسمبلی ہال میں صبح نو بجے شروع ہوگی۔
کونسل کا انتخابی حلقہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 32 ارکان پر مشتمل ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ( ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے چار امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔
ٹکٹ سلطان علی خان، وزیر اخلاق حسین، ارمان شاہ اور اشرف سدا کو دئیے گئے ہیں۔
ٹکٹ پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔