وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن سچائی لوگوں کے سامنے لائے گا اور ہر چیز کی وضاحت کی جائے گی۔

حزب اختلاف پانامہ پیپرز کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے:پرویز رشید
17 اپریل 2016 (17:39)
0

وزیراطلاعات نے پرویزرشید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف پانامہ پیپرز کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں بدعنوانی کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے اور کوئی بھی وزیراعظم نوازشریف کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن سچائی لوگوں کے سامنے لائے گا اور ہر چیز کی وضاحت کی جائے گی۔

بعد میں اوکاڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
پرویزرشید نے کہا کہ اگلے دو سال کے دوران بجلی کے پیداواری منصوبے وافر مقدار میں بجلی پیدا کریں گے اور 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قطر، ترکمانستان اور ایران سے مزید گیس درآمد کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال تین سال پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور اب پاکستان ایک مختلف ملک ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اور سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ تسلیم کیا لیکن اس کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جارہا۔