وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں بلاشبہ شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

حکومت قومی سلامتی کے امور کو اولین ترجیح دے رہی ہے: ڈار
17 اپریل 2016 (17:35)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت جاری آپریشن ضرب عضب سمیت قومی سلامتی کے امور کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کیلئے پاک فوج کے بجٹ کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں بلاشبہ شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اس آپریشن میں اب تک حاصل کئے گئے اہداف پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
اجلاس میں آپریشن ضرب عضب پر آنے والے اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی آباد کاری حکومت کی ترجیح ہے۔