ریڈیو پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے اٹک میانوالی پل مکمل کیا گیا ہے۔

عوا م کو بہتراور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے:شیخ آفتاب
17 اپریل 2016 (17:31)
0

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ریڈیو پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے اٹک میانوالی پل مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس جڑواں شہروں کے مکینوں کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرتی ہے۔