وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

بنک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع کریں گے
17 اپریل 2016 (13:28)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نامزد بنک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع کریں گے جواس ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں حج پالیسی 2016 کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب عازمین کی قرعہ اندازی اس ماہ کی 29 تاریخ کوہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ساٹھ فیصد عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت اور چالیس فیصد حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے حج ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی علاقے کے عازمین کیلئے حج پیکیج دو لاکھ اکسٹھ ہزار نو سو اکتالیس روپے اور شمالی علاقے کیلئے دو لاکھ ستر ہزار نو سو اکتالیس روپے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو سرکاری خرچ پرحج نہیں کرنے دیا جائے گا۔