حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور اس سے اس کے ہمسایہ ممالک کو کوئی خطرہ نہیں۔

ایرانی صدر کا دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک کا دفاع کرنے کا عزم
17 اپریل 2016 (13:25)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے دہشت گردی اور اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کا دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز نیشنل آرمی ڈے پریڈ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگر مستقبل میں مسلم ممالک کو دہشت گردی یا یہودیت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا تواسلامی جمہوریہ ایران اس کا مثبت جواب دے گا۔
حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت دفاعی مقاصد کیلئے ہے اور اس سے اس کے ہمسایہ ممالک کو کوئی خطرہ نہیں۔